27 اپریل 2012 - 19:30

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ ویانا میں آئي اے ای اے کے ساتھ مذاکرت کا پروگرام ایران کے ایٹمی پروگرام کی شفافیت کو ظاہر کرتا ہے۔

ابنا: علی اصغر سلطانیہ نے مھر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مئي کے مہینے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور آئي اے ای اے کے اعلی عھدیداروں کے درمیاں مذاکرات ہونے والے ہیں جن سے ایران کے تعاون اور اس کے ا یٹمی پروگرام کے شفاف ہونے کا پتہ چلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تہران نے گذشتہ برسوں میں آئي اے ای اے کے ساتھ بھر پور تعاون کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ ایران کے خلاف الزامات بے بنیاد ہیں اور اس بات کا کوئي ثبوت نہیں مل سکا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام قانون سے منحرف ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دنیا کے سامنے مثال پیش کی ہے کہ کس طرح سے ایک ملک اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرتے ہوئے پرامن ایٹمی انرجی کے استعمال کے حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے ایٹمی حقوق پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کرے گا۔....... /169